عوامی مقامات پر بیٹے کا شاہ رخ خان سے اظہار لاتعلقی

عوامی مقامات پر بیٹے کا شاہ رخ خان سے اظہار لاتعلقی
عوامی مقامات پر بیٹے کا شاہ رخ خان سے اظہار لاتعلقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بڑے صاجزادے آریان خان فلم نگری میں قدم رکھنے کیلئے پرتول رہے ہیں لیکن اپنے والد کی شہرت کا سہارا لئے بغیر اپنا الگ نام بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پبلک مقامات پر شاہ رخ خان کا بیٹا کہلانے سے انکار کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کی فلم نگری میں ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں لیکن آریان خان اپنے والد کے نام کا سہارا نہیں چاہتے جس کا اظہار شاہ رخ خان خود بھی کر چکے ہیں۔ اپنی نئی آنے والی فلم ”فین“ کی پروموشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ پبلک مقامات پر جب آریان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں تو وہ صاف انکا ر کر دیتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ عوامی مقامات پر ان سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔

مزید :

تفریح -