دنیا کی شرمناک ترین ائیرلائن، ایسی خصوصیت کہ مالکن کو دنوں میں ارب پتی بنا دیا

دنیا کی شرمناک ترین ائیرلائن، ایسی خصوصیت کہ مالکن کو دنوں میں ارب پتی بنا ...
دنیا کی شرمناک ترین ائیرلائن، ایسی خصوصیت کہ مالکن کو دنوں میں ارب پتی بنا دیا

  

ہنوئی (نیوز ڈیسک) ویت جیٹ ائرلائن فحاشی کے حوالے سے اکثر خبروں میں رہتی ہے اور تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس فحش ائرلائن کی مالکن اپنی قابل اعتراض کاروباری حکمت عملی کے باعث اپنے ملک کی پہلی خاتون ارب پتی کاروباری شخصیت بن گئی ہیں۔ یہ خاتون نگوئن تھی فونگ تھاﺅ ہیں، جنہوں نے دنیا کی فحش ترین ائیرلائن کی بنیاد رکھی۔

Yahoo.comکی رپورٹ کے مطابق ویت جیٹ ایک سستی ائیرلائن ہے، لیکن فحاشی کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔ یہ دنیا کی پہلی ائیرلائن ہے کہ جس کی ائیرہوسٹسیں مختصر ترین لباس پہنتی ہیں، اور طیارے میں فحش رقص بھی پیش کرتی ہیں۔ ہر سال ان کی فحش تصاویر پر مبنی ایک کیلنڈر بھی شائع کیا جاتا ہے، جس سے ائیرلائن کو خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے مختلف ائیرلائنز ائیرہوسٹسز کو کتنی تنخواہ دیتی ہیں؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

ویتنامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فونگ تھاﺅ نے اپنے قابل اعتراض کاروبار سے دنوں میں اربوں ڈالر کما لئے ہیں۔ ان کی ائیرلائن تیزی سے ترقی کررہی ہے اور عین ممکن ہے کہ جلد ہی یہ ویتنام کی سب سے بڑی اور مضبوط ائیرلائن بن جائے۔ یاد رہے کہ اسی ائیرلائن نے 2012ءمیں دوران پرواز طیارے کے اندر ائیرہوسٹسوں کا ایسافحش رقص پیش کیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس واقعہ پر ویتنام کی سول ایوی ایشن انڈمنسٹریشن کی طرف سے ائیرلائن کو 1000ڈالر (تقریباً 1لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -