حاملہ خاتون کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش کہ ڈاکٹر کیلئے اپنی آنکھوں پہ یقین کرنا مشکل ہو گیا، تفصیلات کسی کو بھی افسردہ کر دیں

حاملہ خاتون کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش کہ ڈاکٹر کیلئے اپنی آنکھوں پہ یقین کرنا ...
حاملہ خاتون کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش کہ ڈاکٹر کیلئے اپنی آنکھوں پہ یقین کرنا مشکل ہو گیا، تفصیلات کسی کو بھی افسردہ کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (نیوز ڈیسک) کسی بچے کا جسمانی نقائص کے ساتھ پیدا ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے لیکن زمبابوے میں ا یک ایسا بچہ پیدا ہوگیا کہ جسے دیکھ کر ڈاکٹر اور نرسیں بھی خوف سے کانپ اٹھے۔
اخبار زمبابوے نیوز ڈے کے مطابق صوبہ ماسوینگو جنرل ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ جب پہلا بچہ پیدا ہوا تو طبی عملہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کا سر غائب تھا۔ ہسپتال کے عملے نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کا صرف دھڑ تھا، جس کے تمام اعضاءمکمل تھے، لیکن سر مکمل طور پر غائب تھا۔ اس کے بعد جب دوسرا بچہ پیدا ہواتو اس کا سر غیر معمولی طور پر بڑا تھا، گویا کہ دو بچوں کا سر ایک ہی دھڑ پر موجود ہو۔

اپنا بچہ حکومت کو دے کر خواتین کیلئے 4 لاکھ روپے نقد حاصل کرنے کی سہولت
ماسوینگو جنرل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمادیس شامو کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ انہوں نے خاتون کی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت ظاہر کی۔ ڈاکٹر شامو کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بھی پیدائشی نقائص کی ہی ایک مثال ہے لیکن انہوں نے اس سے پہلے اس قسم کا نقص کبھی نہیں دیکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ غالباً یہ مسئلہ حمل کے دوران آرگو جینسس، یعنی اعضاءبننے کے مرحلہ ، میں کسی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ ان کے خیال میں آرگو جینسس مرحلے کے دوران کسی عصبی نالی میں خرابی کی وجہ سے بچے کا سر نہیں بن پایا تھا۔ ڈاکٹر شامو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے بھی بچوں میں اس قسم کے نقائص پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے جاپان کے شہر ہیروشیما کی مثال دی، جہاں امریکی ایٹمی حملے کی تابکاری کے اثرات آج تک باقی ہیں اور پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی مثالیں آج بھی نظر آتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -