رات کے اندھیرے میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں ایسی ’چیز‘ گُھس آئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، حقیقت سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

رات کے اندھیرے میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں ایسی ’چیز‘ گُھس آئی کہ ہنگامہ برپا ہو ...
رات کے اندھیرے میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں ایسی ’چیز‘ گُھس آئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، حقیقت سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) یونیورسٹی جانے والے کچھ طالب علموں کے ذہن میں یہ سوال سر اٹھانے لگتا ہے کہ لڑکیوں کے ہاسٹلز کے اندر کا ماحول کیسا ہوگا، لیکن وہ کبھی اس دنیامیں پہنچ کر اسے دیکھنے کا شوق پورا نہیں کرپاتے۔ چین کی آن ہوئی نارمل یونیورسٹی میں بھی ایک طالبعلم تجسس کے ہاتھوں اتنا مجبورہوا کہ خود ہی لڑکی کا روپ دھارا اور لڑکیوں کے ہاسٹل میں جا پہنچا۔

نیوز سائٹ شنگھائسٹ کے مطابق ہاسٹل انتظامیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون وانگ نے جب نووارد ’لڑکی‘ کے متعلق کچھ شک محسوس کیا تو اسے روک کر پوچھا کہ وہ کس طرف جانا چاہتی ہے۔ جب اس لڑکی نے وانگ کو جواب دیا تو وہ اس کی آواز سن کر حیران رہ گئیں، کیونکہ یہ کافی بھاری آواز تھی۔ وانگ کہتی ہیں کہ انہوں نے ذرا غور سے دیکھا تو اس ’لڑکی‘ کی گردن پر نظر آنے والے ابھار نے اس بات کی تصدیق کردی لڑکی کے بھیس میں چھپا کوئی لڑگا ہاسٹل میں گھس آیا تھا۔

یہ چینی لڑکی ٹرین پر یہ عجیب و غریب ماسک پہن کر کیوں بیٹھی ہے؟ وجہ جان کر آپ ہنسنے کی بجائے عقلمندی پر داد دیں گے

حقیقت سامنے آتے ہیں ڈرامے باز لڑکا بھاگ کھڑا ہوا، مگر اسے کچھ لوگوں نے دبوچ لیا اور پولیس کو بھی اطلاع کر دی۔ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ جاننا چاہتا تھا کہ لڑکیوں کے ہاسٹل کے اندر کی دنیا کیسی ہوتی ہے اور بس یہی جاننے کے لئے بھیس بدل کر لڑکیوں کے ہاسٹل میں آگیا تھا۔ پولیس نوجوان کو مزید تفتیش کے لئے اپنے ساتھ لے گئی، اور یوں اسے لڑکیوں کے ہاسٹل کی بجائے تھانے کو اندر سے دیکھنا پڑ گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس