’ہم نے تمام مسلمان ممالک کو اس کام کیلئے تیار کر لیا‘ ترک صدر نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی خوشی کی حد نہ رہے

’ہم نے تمام مسلمان ممالک کو اس کام کیلئے تیار کر لیا‘ ترک صدر نے ایسا اعلان ...
’ہم نے تمام مسلمان ممالک کو اس کام کیلئے تیار کر لیا‘ ترک صدر نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی خوشی کی حد نہ رہے

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ امت مسلمہ خوشی سے نہال ہو گئی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب نے اعلان کیا ہے کہ وہ او آئی سی کے اجلاس میں تمام مسلمان ممالک کو دہشت گردی کے خلاف ایک اتحاد بنانے پر رضامند کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق استنبول میں ہونے والے او آئی سی کے 13ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ”اس وقت امت مسلمہ کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ دہشت گردی ہے، لہٰذا ہمیں اس مسئلے کے حل کے لیے متحد ہونا ہو گا۔“

’امریکہ مجھ پر ڈرون حملہ کرکے مارنا چاہتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ وزیرستان کے شہری نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا دیکھتی رہ گئی

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انہوں نے مسلم رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کریں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے متحد ہو جائیں۔ ہمیں اب دوسرے ممالک کی فوجوں کی طرف دیکھنا بند کرنا چاہیے۔ مسلم ممالک میں دہشت گردی کی جو وارداتیں ہوتی ہیں اب ہمیں خود ان کو روکنے کے لیے متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف میدان میں اترنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے اب ہمیں اس کے خلاف اتحاد بنانا ہو گا۔بعد ازاں رجب طیب اردگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی کہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کی تجویز او آئی سی کے 57رکن ممالک نے قبول کر لی ہے۔اس اتحاد کا مرکزی دفتر ترکی کے شہر استنبول میںہو گا۔

مزید : بین الاقوامی