دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں :ملیحہ لودھی

دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں ...
دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں :ملیحہ لودھی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،ہم دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔

سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے کردار پر الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان دنیامیں ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہے، جبکہ دہشتگردی کاخاتمہ، معیشت کی بحالی، پرامن ہمسائیگی پاکستان کی ترجیحات ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پنا ہ قربانیاں دیں اور آپریشن ضرب عضب کے شاندار نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نہ صرف دہشتگرد بلکہ ان کی حمایت اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیاہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کا فروغ پاکستان کی ترجیحات اور افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کیلئے ضروری ہے، جبکہ اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔انکا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کیلیے پاکستان کے کردار پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا عزم واضح اور جامع ہے، تاہم عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ دے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحدہو۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -