سہ ملکی سیریز میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی کو بھی کھلایا جائے، ٗ کوچ سمینز

سہ ملکی سیریز میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی کو بھی کھلایا جائے، ٗ کوچ سمینز

  

جمیکا(این این آئی)کوچ فل سیمنز نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی کو شامل کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچ نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی امید ہی کرسکتے ہیں کہ بورڈ اپنی حالیہ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کا اہل ہونے کیلئے بہت زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ میں موجودگی پر زور دیا گیا ہے ٗ جون میں ویسٹ انڈیز ٗ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 3 ملکی سیریز کے سلسلے میں میزبانی کرے گا جس میں اسے اسٹار کرکٹرز کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرس گیل اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی سائیڈ کے قائد ڈیرن سیمی اس ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ٹیم کے کوچ فل سیمنز کے مطابق دونوں مایہ ناز کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں جن کی موجودگی سے ٹیم بیلنس ہوگی جبکہ اس حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ پر بھی زور دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -