قومی پاور لفٹنگ چمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوگی

قومی پاور لفٹنگ چمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوگی

  

لاہور (این این آئی)قومی پاور لفٹنگ چمپئن شپ آج ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی ۔ایونٹ میں ملک بھر سے 11مردو و خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں ریلوے ،واپڈا ،پولیس ،ایچ ای سی ،پنجاب سندھ ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،اسلام آباد ،آزاد کشمیر ،فاٹا ،گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔مردو ں میں منفی 59 ،65، 74،83،93،105، 120کلوگرام اور پلس کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے۔خواتین میں منفی 47,57,63,69,75,84اور پلس 84کلوگرام کے مقابلے ہوں گے۔مردو ں کے مقابلے (آج ) ہفتہ اور(کل ) اتوار ٗ خواتین کے مقابلے 18اپریل کو ہوں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -