مونٹی کارلوماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کوارٹرفائنل مرحلے میں داخل

مونٹی کارلوماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کوارٹرفائنل مرحلے میں داخل

موناکو(آن لائن)مونٹی کارلوماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کوارٹرفائنل مرحلے میں داخل ہوگیا، تھرڈ سیڈ راجر فیڈرر نے روبرٹو باتستا کوزیر کرکے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔موناکومیں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبرایک راجرفیڈرر کا ٹاکرا ہوا اسپین کے روبرٹوباتستا سے، فیڈررکواسپینش حریف کیخلاف کامیابی کیلئے زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی،سوئس کھلاڑی نے صرف ارسٹھ منٹ کے مقابلے کے بعد چھ دواورچھ چارسے فتح سمیٹتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں فرانس کے جولفریڈ سونگا کا سامنا کریں گے۔

، سونگا نے تیسرے راؤنڈ میں ہم وطن لوکاس پوئیل کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی