آئی پی ایل،گجرات لائنز نے پونے سپر جیانٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی پی ایل،گجرات لائنز نے پونے سپر جیانٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں گجرات لائنز نے پونے سپر جیانٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب گجرات لائنز پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔پونے جیانٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سکور کئے ۔ڈوپلیس 69 اور پیٹرسن 37 سکور کیساتھ نمایاں رہے۔گجرات لائنز نے ہدف کے تعاقب میں بہترین کھیل کا آغاز کیا اور پہلے 6 اوورز میں اوپنرز میک کولم اور فنچ نے 62 رنز بنا ڈالے۔جدیجا نے 18 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی