72ویں پنجاب گیمز رواں سال 30 ستمبر سے 2اکتوبر تک لاہور میں ہونگی

72ویں پنجاب گیمز رواں سال 30 ستمبر سے 2اکتوبر تک لاہور میں ہونگی

لاہور (این این آئی)72ویں پنجاب گیمز رواں سال 30ستمبر سے 2اکتوبر تک لاہور میں ہوں گی ۔ایونٹ میں مردو ں کے17اور خواتین کے 9کھیلوں کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے ٗکھیلوں میں پنجاب کے 9ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے پنجاب گیمز کی افتتا ہی تقریب کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو دعوت دی ہے ٗ اختتامی تقریب کیلئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو مدعو کیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی