کرکٹ گولڈ کپ،آفتاب قرشی ترک پلاسٹ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

کرکٹ گولڈ کپ،آفتاب قرشی ترک پلاسٹ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آفتاب قرشی نے ترک پلاسٹ ویٹرن کرکٹ گولڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ترک پلاسٹ کو پچاس رنز سے شکست دیکر پہلی بار ویٹرن سیزن کامسلسل دوسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں آفتاب قرشی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوروں میں6کھلاڑیوں کے نقصان پر 250رنز بنائے، ان کی جانب سے مسرور حسین نے 72اور شعیب فیصل نے 50رنز بنائے، آصف اعجاز 36اورجاوید ملک 34رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے علی قریشی نے 2، جاوید حفیظ، ندیم بوٹا اور اسد اقبال نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں ترک پلاسٹ ویٹرن کی ٹیم تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 200رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔عزیز الرحمن نے 51، دستگیر بٹ نے 43اور عدنان خان 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے طارق حسین نے 4، شہزاد بٹ،ندیم طالب اورنوید صوفی نے دو،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر طارق حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 24اپریل کو گولڈن ایگلز اور آفتاب قرشی کے مابین کھیلا جائیگا،میچ کے اختتام پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز کا نوازا سے گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -