نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ، روور اور حیدری کلب کے درمیان میچ (آج) ہو گا

نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ، روور اور حیدری کلب کے درمیان میچ (آج) ہو ...

اسلام آباد (این این آئی)مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں روور کلب اور حیدری کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ(آج) ہفتہ کو کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا۔ کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی