پی سی بی نے کوچ ٗمنیجر اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے کوچ ٗمنیجر اور چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی ٹیم کی مینجمنٹ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جہاں محسن حسن خان، اقبال قاسم اور ڈین جونز کو ممکنہ طور پر عہدے دیے جائیں گے تاہم سابق کوچ معین خان بورڈ کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔ایک پی سی بی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بورڈ مئی میں قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کریگا اور ممکنہ طور پر سابق آسٹریلین بلے باز ڈین جونز کو ذمے داریاں سونپی جائیں گی۔باوثوق ذرائع کے مطابق ٹام موڈی بھی کوچ کے عہدے کیلئے پی سی بی کی نظروں میں ہیں اور انہیں بھی مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی