بارسلونا اس وقت گڑھے میں ہے ٗ گول کر نا مشکل ہورہا ہے ٗ کوچ لوئس اینریک

بارسلونا اس وقت گڑھے میں ہے ٗ گول کر نا مشکل ہورہا ہے ٗ کوچ لوئس اینریک

  

بار سلونا (این این آئی)بارسلونا کے کوچ لوئس اینریک نے کہاہے کہ ان کا کلب بارسلونا اس وقت ایک گڑھے میں ہے اور اس کیلئے گول کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انھوں نے یہ بیان چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں کلب کی حیرت انگیز شکست کے بعد دیا۔انھوں نے کہا کہ ٹیم دکھی ہے ہم اس وقت اپنی بہترین فارم میں نہیں نہ ہی اپنی سب سے پر اثر (فارم) میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کا 99.9 فیصد الزام مجھے جاتا ہے بلکہ شاید 100 فیصد۔ اسی لیے میں کوچ ہوں سب سے زیادہ ذمہ دار ی مجھ پر عائد ہوتی ہے اور ہم سب کو بہتری لانی ہے۔اینریک نے کہا کہ یہ صاف ظاہر ہے کہ ہم اپنی بہترین فارم میں نہیں خصوصاً اگر آپ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ہم پہلے کس طرح کھیل رہے تھے ۔

تاہم ہمیں اپنے کھیل کو بہتر بنانا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -