ٹیلر،بیٹس اور لیننگ ویمن سپر لیگ کھیلیں گی، آغاز 30 جولائی کو ہوگا

ٹیلر،بیٹس اور لیننگ ویمن سپر لیگ کھیلیں گی، آغاز 30 جولائی کو ہوگا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 4پلیئرز اب برطانیہ میں شروع ہونیوالی 6 ٹیموں پر مشتمل ویمن کرکٹ سپر لیگ میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔ویمن سپر لیگ کا آغاز 30 جولائی کو ہوگا اور 14 اگست تک میچز کھیلیں جائیں گے۔آسٹریلیا کی کپتان 24 سالہ لیننگ سرے سٹارز کو جوائن کریں گی۔نیوزی لینڈ کی 28 سالہ بیٹس اور انگلینڈ ٹیم کی کپتان شارلٹ سدرن وائپرز کیلئے کھیلیں گی۔ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی کپتان 24 سالہ ٹیلر ویسٹرن سٹورم سکواڈ کا حصہ بنیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -