اداکارہ وماڈل نورکی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

اداکارہ وماڈل نورکی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی
اداکارہ وماڈل نورکی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل نورکی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی ہوگئی ہے نورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے خدا کا کروڑوں مرتبہ شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھ نا چیز کو اپنے گھر کی زیارت کروائی ، میں خود کو دنیا کے خوش قسمت ترین لوگوں میں شمار کررہی ہوں جنہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی خدا کی جانب سے بندے کے لئے انعام ہوتا ہے کہ وہ اربوں لوگوں میں سے کسی کسی کو منتخب کر کے اپنے خانہ کعبہ کی زیارت کرواتا ہے ۔ نورنے کہاکہ میری دعا ہے کہ خدا سب مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے

مزید :

کلچر -