سینئر اداکار طلعت حسین دو فلموں میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ

سینئر اداکار طلعت حسین دو فلموں میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ

  

لاہور ( این این آئی) کراچی ٹی وی کے سینئر اداکار طلعت حسین دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سینئر اداکار طلعت حسین ڈائریکٹر نبیل قریشی کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی شوٹنگ کا سلسلہ ان دنوں کراچی میں جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ وہ ایک اور فلم میں بھی اداکاری کر رہے ہیں اور ان دو میں سے ان کی ایک فلم عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

مزید :

کلچر -