فلم انڈسٹری میں ترقی کی وجہ نئی ٹیکنالو جی ہے،حرابٹ

فلم انڈسٹری میں ترقی کی وجہ نئی ٹیکنالو جی ہے،حرابٹ

  

لا ہور(شو بز رپورٹر)ماڈل و ادکارہ حرابٹ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ترقی کی وجہ نئی ٹیکنالو جی ہے ،انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کر ایا جا ئے ۔کیو نکہ پا کستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہر جگہ انہوں نے اپنے فن کو لو ہا منوایا ہے۔ ان خیا لات کا ماڈل واداکارہ حرابٹ نے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے مزید گفتگو کر تے ہو ئے کہاہے کہ فلم انڈ سٹری کو بحال کر نے میں کر اچی کے لو گو ں زیا دہ ہاتھ ہیں وہ دن رات ایک کر کے نئی فلموں کو پیش کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں ما ضی کی طرح مقبول ہور ہی ہیں۔لا ہور کے فلم انڈ سٹر ی کے وابستہ لو گو ں کو چا ہیے ویران سٹوڈیو کو بحال کر کے فلم انڈسٹری کی تر قی کی طرف گا مزن کریں ۔ تا کہ شو بز سے وابستہ لو گو ں کا روزگا ر بحال ہو۔

مزید :

کلچر -