شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں،حاجی عبد الرزاق

شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں،حاجی عبد الرزاق

  

لاہور(فلم رپورٹر) الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبد الرزاق نے کہا ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ،محمد قوی خان ایک مثبت سوچ کے حامل لیجنڈ آرٹسٹ ہیں ان جیسے فنکار صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، فنانسروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ انڈسٹری کو نوجوان فنکار مہیا آ سکیں ۔

مزید :

کلچر -