پی ٹی وی لاہورسینٹرکا پروگرام ’’ہریالی ‘‘ اہمیت کا حامل ہے،جی ایم بشارت احمد خان

پی ٹی وی لاہورسینٹرکا پروگرام ’’ہریالی ‘‘ اہمیت کا حامل ہے،جی ایم بشارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہورسینٹرکازرعی پروگرام ہریالی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔پی ٹی وی لاہور سینٹر کے جنرل مینجر بشارت خان کی ہدایات کی روشنی میں پروگرام مینجرچوہدری افتخار ورک نے ہریالی پروگرام کے پروڈیوسرز وقاربٹ اور رانا محمداسلم کو کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ۔جس کی آبادی کا زیادہ تر حصہ دیہاتی اور زراعت کے پیشے سے منسلک ہے،اسلئے اس پروگرام کو جدید تقاضوں کے مطابق پیش کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

پروگرام ہریالی میں ماہرین زرعی اجناس،کسانوں اور مویشیوں سے متعلق مسائل پر بات چیت اور مفید مشورے دیں گے ۔آئیندہ پروگرام تیل دار اجناس سے متعلق پیش کیا جارہا ہے ۔پروگرام ہریالی کے میزبان نسیم احمد سندھو ہیں ۔

مزید :

کلچر -