صبا قمرکی ڈرامہ سیریل’’بے شرم‘‘ مکمل، ڈائریکٹر فاروق رندہیں

صبا قمرکی ڈرامہ سیریل’’بے شرم‘‘ مکمل، ڈائریکٹر فاروق رندہیں
 صبا قمرکی ڈرامہ سیریل’’بے شرم‘‘ مکمل، ڈائریکٹر فاروق رندہیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبا قمر کو ڈائریکٹر فاروق رند کی ڈرامہ سیریل’’بے شرم‘‘ مکمل ہو گئی ہے۔’’بے شرم‘‘ایک ٹاپ ماڈل کی کہانی ہے جس کا تعلق اگرچہ بہت اچھی فیملی سے ہے لیکن اسے اس مقام تک پہنچنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ملک اور بیرون ملک اس کے نام کا ڈنکا بجنے لگتا ہے۔ سکستھ سگما کی اس سیریل کی کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو،ریحان شیخ اور زاہد احمد سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔صبا قمر نے’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ’’بے شرم‘‘کی کہانی بہت زبردست ہے جبکہ میرا کردار بھی بہت جاندارہے اور ایساکردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ میں ڈرامہ سیریل’’میں ستارہ‘‘ میں بھی کام کررہی ہوں جس کی ریکارڈنگ تقریبا مکمل ہوچکی اور صرف تین دن کا کام باقی ہے۔صبا قمر نے بتایا کہ میں ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی فلم’’لاہور سے کہیں اور‘‘ میں بھی کام کررہی ہوں جس کی شوٹنگ کا آغاز مارچ میں ہوگا۔ ویسے تو میں اس سے پہلے بھی دو فلموں میں کام کرچکی ہوں لیکن ان میں سے کوئی بھی ریلیز نہیں ہوئی۔

مزید : کلچر