معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،ارم چوہدری

معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،ارم چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ارم چوہدری بتایاکہ انہیں سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر وہ بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ایک سوال کے جواب میں ارم چوہدری نے کہاکہ وہ میں کئی سال سے ہیں اور صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں ۔میں ان دنوں الفلاح تھیٹر کے ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہوں اس ڈرامہ میں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ ارم چوہدری نے مزید بتایاکہ سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیں۔جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے خوش آئندہے۔اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے مجھے خوشی ہوگی کہ میں بھی اس ترقی کا حصہ بنوں معیاری فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

مزید :

کلچر -