شالیمار تھیٹر نرگس اور آشا چوہدری کے نئے سٹیج ڈرامہ’’ضدی حسینہ‘‘ کا شاندار آغاز

شالیمار تھیٹر نرگس اور آشا چوہدری کے نئے سٹیج ڈرامہ’’ضدی حسینہ‘‘ کا ...

لاہور(فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹرنرگس اور آشا چوہدری کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’ضدی حسینہ‘‘کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔’’جھمکے‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں مٹھو جی،ندیم برال، سونیا شہزادی ، امبر خان، اسد مکھڑا، جانوبابا ،ساقی خان اورگڈوکمال شامل ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے نرگسنے کہا کہ میرا فنی کیرئیر اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ان سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کو ترجیح دی ہے جن میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہو’’ضدی حسینہ‘‘میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں اس ڈرامہ میں میرے ڈانس آئٹمز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔میں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے معروف فیشن ڈیزائنربابوسے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔

نرگس نے بتایا کہ میں مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دوست کم بناتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر اپنی روٹین کے مطابق جاری ہے اور وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ تھیٹر پر بلاوجہ سے تنقید ناجائز ہے ۔

مزید : کلچر