کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا ،شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر مارنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب ڈاکووں نے کار سوار شخص کو روک کر ڈکیتی کی کوشش کی۔شہری کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ سے اسے زخمی کردیا ۔فائرنگ کی آواز سن کر ارد گرد موجود لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔زخمی شہری کوہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ،ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جابحق شخص کی شناخت وسیم سکندر کے نام سے ہوئی ہے۔