ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا

ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا
 ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف نے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلمی کیرئیر کا آغاز2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ سے کیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ نوجوان اداکار کو اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے اداکار ہریتھک روشن کے ہم پلہ قرار دیا جارہا ہے تاہم اب خود نوجوان اداکار نے ایکشن ہیرو کو آئیڈیل قرار دیا ہے۔ٹائیگر شروف کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہریتھک روشن میری آئیڈیل شخصیت ہیں جنہیں میں پردہ اسکرین کے ساتھ ساتھ عام زندگی میں بھی ترجیح دیتا ہوں اسی لیے میری خواہش ہے کہ 50 فیصد ان کی طرح بن جاؤں۔واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’’باغی‘‘ 29 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ فلم میں اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار ا دا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -