تھیٹرز میں معیاری تفریح دینے کیلئے اقدامات جار ی ہیں

تھیٹرز میں معیاری تفریح دینے کیلئے اقدامات جار ی ہیں

  

لاہور(حسن عباس زیدی)تجربات کے دورختم ہوگئے،تمام تھیٹرز میں عوام کو معیاری تفریح کے ساتھ اچھا ماحول بھی دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر ارشد چوہدری نے’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لاہور کی سطح پر فحاشی کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے ۔اب شاید ہی کوئی فنکار ذومعنی جگت بازی کرتا یا جملہ بولتا ہو ۔ارشد چوہدری نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام تھیٹر ز بہتری کی جانب گامزن ہیں میرے تھیٹرمیں تمام فنکاروں کو قوانین پر سختی سے عمل درامد کروانے کا حکم ہے ۔ بدقسمتی سے ہم ڈرامہ کو اس طرح لانچ نہیں کرسکے جس کی ہم سے توقع کی جارہی تھی۔اب تمام پروڈیوسرز فنکاروں کے ساتھ مل کر مثالی تھیٹر بنانے کے لئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ میدان میں آرہے ہیں ۔ اس کے لئے ہم تھیٹر کی تزئین وآرائش کے علاوہ معروف رائٹرز اور فنکاروں کے ساتھ ڈرامہ پیش کررہے ہیں ۔ تھیٹر سے وابستہ تمام لوگ یہی چاہتے ہیں کہ یہاں عوام کو اچھے ڈرامہ دیکھنے کو ملیں جس کے لئے وہ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے ،موجودہ دور میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر ہی کام ہورہا ہے ، اس کے علاوہ آرٹ ڈرامے بھی پیش کئے جائیں گے ۔ظفری خان،افتخار ٹھاکر،عابد،ظاہر انجم،نواز انجم،خوشبو،انمول،فائزہ،ارم چوہدری،میگھا اور دیگر نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہاری باشعور عوام فحاشی کو یکسر مسترد کرچکی ہے۔

مزید :

کلچر -