فرانس اوربرطانیہ دہشت گردوں کی مددکررہے ہیں: شام کے نائب وزیر خار جہ کا الزام

فرانس اوربرطانیہ دہشت گردوں کی مددکررہے ہیں: شام کے نائب وزیر خار جہ کا الزام
فرانس اوربرطانیہ دہشت گردوں کی مددکررہے ہیں: شام کے نائب وزیر خار جہ کا الزام

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )شام کی حکومت نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ فرانس اوربرطانیہ دہشت گردوں کی مددکررہے ہیں، شام فرانس جیسے کسی بھی ایسے ملک کے پاس ہر گز نہیں جائے گا جو دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہو۔

غیرملکی خبرمیڈیاکے مطابق ایک انٹرویومیں شا م کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقدادکا کہنا تھا کہ ہمیں روسی قیادت پر پورا اعتماد ہے،اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر روسی صدر پیوٹین اور ان کے بنیادی معاونین کا بھی ذکر کیا۔فیصل المقداد نے برطانیہ اور فرانس کو یورپ اور شام میں بہنے والے خون کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دونوں ممالک سے دہشت گردی کی سپورٹ روکنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یقیناًیورپی یونین کے بہت سے ممالک نے دہشت گرد جماعتوں کو سپورٹ کیاجبکہ برطانیہ اورفرانس النصرہ فرنٹ اور داعش کے حوالے سے اپنے بیانات اور تصرفات میں مختلف نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -