جاپان میں زلزلے کے بعد سونی اور ٹیوٹا سمیت بڑی فرموں نے اپنے پلانٹس بند کردیئے

جاپان میں زلزلے کے بعد سونی اور ٹیوٹا سمیت بڑی فرموں نے اپنے پلانٹس بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(این این آئی) جاپان میں زلزلے کے بعد سونی اور ٹیوٹا سمیت بڑی فرموں نے اپنے پلانٹس بند کردیئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کی رات کو جنوب مغربی جاپان میں 6.5 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچا تھا جس میں سٹیل،آٹو ، ٹیکنالوجی سیکٹر اور کئی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ٹیوٹا،ہنڈا اورسونی نے پلانٹس کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا حفاظتی چیک اپ شروع کر دیا ہے۔
دریں سونی کے شیئرزمیں 3 فیصد،ٹیوٹا کے 1.2 فیصد،ہنڈا کے 0.45 فیصد اور برج سٹون کے شیئرز میں 0.70کمی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -