مہنگائی کی شرح مین ایک ہفتے کے دوران 3.62فیصد اضافہ ہو گیا

مہنگائی کی شرح مین ایک ہفتے کے دوران 3.62فیصد اضافہ ہو گیا

 لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 3.62 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ آٹھ ہزار تک کمانے والوں کے لئے افراط زر کی شرح میں اپریل کے دوسرے ہفتے کے دوران 3.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر‘ ماچس‘ کیلا‘ دال چنا‘ دال ماش‘ پیاز‘ چینی‘ ویجیٹیبل گھی‘ مٹن اور چاول ایری 6 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 3.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آٹھ ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 3.04 فیصد آٹھ ہزار سے 12 ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 3.64 فیصد‘ 12 ہزار سے 18 ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 2.57 فیصد‘ 18 سے 35 ہزار تک کمانے والوں کے لئے 4.04 فیصد اور 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں 3.99 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ملک میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جن میں ایل پی جی سلنڈر 11 کلو گرام 858 روپے سے بڑھ کر 920 روپے‘ ایک درجن کیلے 77.23 سے بڑھ کر 78.89‘ دال چنا 120.56 سے 122‘ دال ماش 262 سے بڑھ کر 265‘ پیاز 38.45 سے بڑھ کر 38.71‘ چینی 63.58 سے بڑھ کر 86‘ دودھ 78.26 سے بڑھ کر 78.48‘ مٹن 635.64 سے بڑھ 636.90‘ ایری 6 چاول 46.30 سے بڑھ کر 46.28 اور دہی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 9 پیسے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں ٹماٹر 5 روپے‘ ادرک 20 روپے‘ چکن بریلر 3 روپے‘ گندم 6 روپے‘ آٹا 5 روپے‘ آلو 24 پیسے‘ گڑ 74 پیسے اور دال مسور کی قیمتوں میں ایک پیسہ کمی دیکھی گئی جبکہ اس ہفتے کے دوران چوبیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

مزید : کامرس