پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیاف

پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کیلئے سخت نقصان دہ ہے اور ملکی اقتصادیات کو ڈبو رہی ہے،۔ مختلف جماعتوں کی طرف سے احتجاج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ سینئر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نازک ملکی صورتحال کے موقع پر احتجاج کا پروگرام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں جا ر ہے ہیں ۔
اس موقع پر بزنس کمیونٹی کیلئے ناسازگار حالات پیدا کرنا کسی طرح بھی ملکی معیشت کے مفاد میں نہیں ہے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے پہلے ہی ملکی معیشت پچھلے تین سالوں میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہے اور اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، سینئر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ حقیقی محب وطن طبقہ ہے، حکومتی مشینری کو رواں دواں رکھنے کیلئے تمام طبقات سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے لیکن اس کیلئے کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنا بے حد ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -