ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں انٹرووڈ کے جدید کارپینٹری لیب کا آغاز
لاہور(پ ر)ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں انٹرووڈ کیطرف سے عطیہ کردہ کارپینٹری لیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارپینٹری لیب کا باقاعدہ افتتاح مورخہ 08-04-2016 چیئرمین ڈیسکون رزاق داؤد اور چیئرمین انٹرووڈ فاروق ملک نے کیا۔ جس میں فرنیچر مینوفیکچرز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لوگوں کیساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ باقاعدہ افتتاح کے بعد مہمانوں نے کارپینٹری لیب کا تفصیلی دورہ کیا اور انٹرووڈ کیطرف سے کارپینٹری کے شعبہ کیلئے اس احسن اقدام کو سراہا۔ڈیسکون ٹریننگ انسٹیٹوٹ (DTI)پاکستانی یوتھ کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ دینے کا ایک معتبر ادارہ ہے جو اب تک 14 مختلف شعبوں میں تقریباً 20 ہزار طالبعلموں کو تربیت دے چکا ہے۔ ڈی ٹی آئی کے اعلیٰ تعلیمی اور پیشہ ور مہارت کیوجہ سے بہت سے طالبعلم پاکستان کے بڑے اداروں کیساتھ ساتھ قطر ، سعودی عرب اور یو اے ای میں اپنی فنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انٹرووڈ معیاری فرنیچر بنانے میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ایک بڑا مقام رکھتا ہے۔ کارپینٹری لیب ڈی ٹی آئی انسٹیٹیوٹ میں انٹرووڈ کیطرف سے ایک بڑا احسن اقدام اور زبردست اضافہ ہے۔ اس لیب کا بنیادی مقصد کارپینٹرز کو کارپینٹری کے جدید طریقوں سے روشناس کرانا ہے۔ تا کہ وہ نئے دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکیں۔
اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکیں !