سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی
کراچی(اکنامک رپورٹر)سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق یکم اپریل 2016 سے ہو گا۔ پاکستان فیشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی جھینگوں پر پابندی مضر صحت جھینگوں برآمد کرنے کے باعث عائد کی۔ پاکستان فیشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مضر صحت جھینگوں کی برآمد میں متعلقہ اداروں نے لاپرواہی برتی۔ اس پاپندی کا اطلاق دیگر خلیج ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے جبکہ اس پابندی سے پاکستان کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔