ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی حکمت عملی تیار ،رہائشی ،کمرشل اور صنعتی زون بنائے جائینگے
لاہور ( اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور ڈویژن میں ماسٹر پلان کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ لاہور ، قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں رہائشی،کمرشل اور انڈ سٹریل زون بنائے جائیں گے جہاں لوگوں کو ر ہا ئشی ، تجارتی،تفریحی اور دیگر سہولیات میسر آئیں گی جس کے مطابق 2016تا2021 تک 85ہزار ایکڑ رقبہ پر رہائشی سکیمیں بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے یہ سکیمیں ضلع قصور،شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ صاحب میں بنائی جائیں گی اس کے علاوہ 22ہزارایکڑ رقبہ پر بی آر بی کینال کے ساتھ کمرشل ایریاکے لئے بھی ڈویلپمنٹ کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی حدود میں اضافہ کے پیش نظر اتھارٹی نے رہائشی سکیمیں بنانے کا وسیع ترپروگرام بنایا ہے جس کیلئے اتھارٹی نے باقائدہ طور پر پلاننگ شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر(سی ایم پی)جو کہ ایل ڈی اے کا ایک ذیلی ادار ہ ہے اس کے آفس میں کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رائے ونڈ روڈ اورمانگا روڈپر پہلے سے بنائے گئے انڈسٹریل زون میں بھی توسیع کی جائے گی جبکہ دریائے راوی کے دونوں اطراف بھی انڈسٹریل ،کمرشل،تفریحی اور رہائشی یونٹس بنائے جائیں گے اس کے علاوہ شیخوپورہ،قصور،اور ننکانہ صاحب میں کارپٹ سڑکیں بنائی جائیں گی۔مانگا روڈ،روہی نالہ اور سندر میں انڈسٹریل یونٹس قائم کیے جائیں گے۔مانگا سے ملحقہ چک 65طالب سرائی اور بھائی کوٹ کے مقام پر رہائشی سکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔منصوبے پر تما م تر کام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سر انجام دے دی۔