ہو م بیسڈ ورکرز معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،حمید ہ وحید الدین

ہو م بیسڈ ورکرز معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،حمید ہ وحید الدین

  

لاہور ( اپنے خبر نگار سے) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہاہے کہ ہوم بیسڈ ورکرز (گھریلو کارکنان) ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وہ پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں گھریلو کارکنوں کے تحفظ کی پالیسی کے سلسلے میں وویمن کاکس، خواتین اراکین صوبائی اسمبلی ، ہوم نیٹ پاکستان اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔ڈائریکٹر لیبر ، لاء اینڈ پالیسی غلام عباس چیمہ اور ہوم نیٹ پاکستان کی ام لیلی نے اجلاس کو ہوم بیسڈ ورکرز کی پالیسی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔حمیدہ وحیدالدین نے اجلاس کو بتایا کہ HBW کی پالیسی کا مسودہ کابینہ کو بھجوا دیاہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -