پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری 20گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری 20گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 669مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ17,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،44افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر66افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -