پی ٹی آئی نے ڈاکٹر عاطف الدین کو ضلعی الیکشن کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

پی ٹی آئی نے ڈاکٹر عاطف الدین کو ضلعی الیکشن کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

لاہو( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نعمان وزیرنے صوبائی الیکشن کمشنر جنرل (ر) انیس باجوہ کی مشاور ت سے ڈاکٹر عاطف الدین کو ڈسٹرکٹ الیکشن کوآرڈینٹرلاہور نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹر عاطف الدین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لاہور میں پارٹی الیکشن کو احسن طریقے اور صاف ،شفاف کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1