چھوٹو گینگ کے خلافآپریشن پولیس کی نااہلی ہے،عمر کسانہ

چھوٹو گینگ کے خلافآپریشن پولیس کی نااہلی ہے،عمر کسانہ

لاہو( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلا ف آپریشن میں پولیس اہلکاروں کایرغمال بننا ثابت کر تا ہے کہ محکمہ پولیس کس قدر نااہل ہے۔

بغیر حکمت عملی بنائے اتنا بڑا آپریشن کیوں شروع کر دیا گیا اس معاملے میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے ۔جس گینگ کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا اسکے پاس جدید اسلحہ تھا اورہماری پولیس کے پاس اسلحہ بھی کم تھا اور انہیں آپریشن کے لیے بھیج دیا گیا ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہناتھا کہ یہ کام حکومت کا تھا کہ وہ اس آپریشن سے پہلے پوری حکمت عملی تیار کرتی اور ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لیے مختلف پلان تیار کر تی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو اس ناکام آپریشن پر انکوائری کروانی چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1