چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی زیر صدارت چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اجلاس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم او ز نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاؤن ایڈ منسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤن میں چیل کاگوشت بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایسے مقامات جہاں پر چیل گوشت کثرت سے فروخت کیا جاتا ہے وہاں پر سرکاری ملازمین کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے۔