فرسودہ رسم و روا ج اور رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے،بیگم ذکیہ شاہ نواز

فرسودہ رسم و روا ج اور رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے،بیگم ذکیہ شاہ نواز

لاہور ( اپنے خبر نگار سے) صوبائی وزیر ماحولیات وبہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ذہنی ومعاشی ترقی میں حائل ہونے والے فرسودہ رسم ورواج اور رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے جو ہمیں ذہنی طور پر میچور نہیں ہونے دیتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این جی اوز کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر این جی اوز اور دیگر کمیونٹی کے رہنماؤں کے اشتراک سے چھوٹے کنبہ کے تصور کو رواج دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے مختلف سماجی مسائل جنم لیتے ہیں، پاکستان میں بچوں کی پیدائش کے دوران ماؤں کی شرح اموات بھی زیادہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1