پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا،میاں ایوب

پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اگر پانامہ لیکس میں لفظ نواز شریف کی جگہ اگر غلطی سے بھی آصف علی زرداری لکھا ہوتا تو اب تک پورا ملک ‘قوم ‘ عدالتیں ‘ میڈیا ‘اسٹیشبلشمنٹ اور چودھری نثار جاگ چکے ہوتے اور اب تک پیپلز پارٹی کے خلاف میڈیا پر نہ جانے کون کون سا میڈیا ٹرائل بھی ہو چکا ہوتا لیکن اب وزیراعظم کے بیٹے کی جانب سے ان آف شورکمپنیوں کو المحمداللہ کہہ کر منظور بھی کیا جا چکا ہے لیکن کوئی بھی اس پر ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے لیکن جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور آصف علی زرداری جس وقت صدر تھے تو اس وقت عدالتیں ہمارے کسی وزیر کی چھینک مارنے پر بھی از خود نوٹس لے لیا کرتے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -