سنی تحریک کی اپیل پر ملک گیر یوم ناموس رسالتﷺمنایا گیا

سنی تحریک کی اپیل پر ملک گیر یوم ناموس رسالتﷺمنایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار خصوصی)سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر ملک گیر یوم ناموس رسالت ؐمنایاگیااور آسیہ مسیح سمیت دیگر شاتمان رسول کی سزاؤں پر عملدرآمدمیں غیرضروری تاخیرکے خلاف لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان،سیالکوٹ، شیخوپورہ، گجرات، اوکاڑہ،کراچی، رحیم یارخان،سکھر، حیدرآباد، نواب شاہ، میرپورخاص، پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، مظفرآباد سمیت ملک بھرکے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں اورجلسے منعقدکیے گئے ،اس موقع پر سُنّی تحریک علماء بورڈکے علماء ومشائخ اورسکالرزنے بھی جمعۃ المبارک کے ملک گیراجتماعات میں شاتمان رسول ﷺکی سزاؤں پرفوری عملدرآمدکامطالبہ کیا ، پریس کلب کے باہر سنی تحریک کے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے ڈویژنل صدرعلامہ مجاہدعبدالرسول خان، سردار محمد طاہرڈوگر، شیخ نوازقادری ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کو ئی طاقت قانونِ ناموس رسالت کو ختم نہیں کرسکتی، قرآن وسنت کاقانون ہرقانون سے بالاترہے،جیلوں میں قید توہین رسالتؐ کے تمام مجرموں کے مقدمات کے قانون کے مطابق فوری فیصلے کئے جائیں اور آسیہ مسیح سمیت عدالتوں سے سزایافتہ گستاخان رسول کوفوری پھانسیاں دی جائیں۔اس مو قع پر محمد عا صم گجر، علامہ رب نواز جلالی ،علامہ شر یف الدین قذافی،حا فظ محمد رمضان قادری ،علامہ ر یا ض ہزاروی،علامہ پیر سیف اللہ نقشبندی ودیگر علماء و مشا ئخ کثیر تعداد میں موجو د تھے