کشمیر عام انتخابات میں (ن) لیگ کلین سویپ کرے گی،غلام عباس میر

کشمیر عام انتخابات میں (ن) لیگ کلین سویپ کرے گی،غلام عباس میر

  

لاہو( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کشمیر ونگ مرکزی رہنما و قانون ساز اسمبلی کے( ن )لیگ کے امیدوار غلام عباس میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ایک عوامی جماعت ہے کشمیر عام انتخابات میں( ن )لیگ کلین سویپ کرے گی،انتقامی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے ۔دہشت گردی کے خاتمے پاکستا ن کو ایشین ٹائیگربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ملکی ترقی کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

گزشتہ روز بادامی باغ، شاہدرہ داتا نگر سمیت دیگر علاقوں میں اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری نہیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔اورنج ٹرین میٹرو بس اورسی پیک جیسے منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے اب کوئی ایشوء نہیں رہا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -