جنرل ہسپتال کے وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کی مالی امداد منظور

جنرل ہسپتال کے وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کی مالی امداد منظور

لاہور( جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر خالد محمود نے بتایا حکومت پنجاب نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے لاہور جنرل ہسپتال کے محمد نذیر(مسالچی)کی بیوہ مسماۃ نسرین بی بی کے لیے 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پروفیسرخالد محمود نے کہا یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ صوبائی حکومت دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین یا ورثاء کو بے یار و مددگار چھوڑنے کی بجائے ان کے لیے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1