پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے،میاں عرفان دولتانہ
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اورپاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے ۔جنگ ہویا امن ،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت چین پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے
۔دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاپاکستان اور چین کے مابین پہلے ہی مختلف شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے ۔سی پیک کے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے چین نے موجودہ قیادت میں محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے بے مثال ترقی کی ہے چین کی امسال برآمدات بلند ترین سطح پر رہی ہیں ۔