پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کی 29ویں سالگرہ منائی گئی

پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کی 29ویں سالگرہ منائی گئی

  

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کی 29ویں سالگرہ جمعہ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منائی گئی۔ اس موقع پر فزیالوجی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنے والے طلبہ نے اپنا تحقیقی کام پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر محمد اسلم نے کہا کہ تمام سائنسز میں فزیالوجی کو ایک خاص مقام حاصل ہے کیوں کہ یہ وہ بنیاد ہے جس کے اوپر زندگی کے تصور کی عمارت کھڑی کرتے ہیں۔ اس موقع پر یو ایچ ایس کے فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر خالد پرویز لون بھی موجود تھے۔ جن طلبہ نے اپنا ریسرچ ورک پیش کیا ان میں ڈاکٹر عظمیٰ ظفر، ڈاکٹر حنا پرویز اور ڈاکٹر شمائلہ ڈوگر شامل تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -