میوہسپتال کی نرسوں کا سیکرٹریٹ اور آئی جی آفس کے باہر دھرنا

میوہسپتال کی نرسوں کا سیکرٹریٹ اور آئی جی آفس کے باہر دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) میو ہسپتال لاہور کی نرسوں نے پہلے سیکرٹریٹ اور پھر آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ اس دوران وہ ینگ ڈاکٹرز کے صدرڈا کٹر شہر یا ر کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتی رہیں۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے ان کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ہے۔ نرسوں کا مطالبہ تھا کہ میو ہسپتا ل کے ڈاکٹر شہریار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ گرم موسم میں دیر تک جاری رہنے والا دھرنا اخر کار انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ختم ہوا اور نرسیں پر امن طور پر منتشر ہو گئیں۔ہسپتا ل کے ایم ایس ڈا کٹر امجد شہزاد تین روز کی چھٹی پر تھے نر سوں کے احتجاج کی اطلا ع پا کر وہ اپنی چھٹی منسوخ کر کے ہسپتا ل پہنچ گئے اورنرسوں کی ینگ نر سنگ ایسویشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن سے کا میا ب مذاکرات کئے۔