موجودہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے،ولید اقبال

موجودہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امید وار ولید اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے ،70سالوں سے ملک کو دیمک کی طرح چاٹا گیا ہے حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں عوام بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں، بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی مفلوج بنا دی ہے اور معیشت کا پیا جام ہو کر رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ ظالم حکمران عوام پر عذاب بن چکے ہیں اور عوام انہیں مزید ایک منٹ بھی بر داشت کرنے کو تیار نہیں ہیں ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ان دونوں جماعتوں نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا ہے جس کا انہیں حساب دینا ہو گا ،ملک میں جرائم کی شر ح میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے۔