تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتساب منایا گیا

تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتساب منایا گیا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر ملک گیر سطح پرٹیکس نہ دینے اورپانا ما لیکس کے حوالے سے ’’یوم احتساب ‘‘منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی مساجد میں خطیب حضرات نے خطبہ جمعہ میں قرآن وسنت کی روشنی میں لوگوں کو ’’ احتساب ‘‘کی فضیلت واہمیت سے آگاہ کیا ۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہ اسلام کرپشن کے ذریعے اسلامی ملک کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ پاناما لیکس نے حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے پیش کر دی ہے۔ریاست کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے گناہ کے مرتکب ہور ہے ہیں،آمدن کے حساب سے عوام ٹیکس دے تواغیار سے قرضے لینے ضرورت نہیں رہے گی ،جبکہ حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست کو اپنی آمدن کے حساب سے ٹیکس نہ دینے والے دنیاوآخرت مجرم ہیں ۔پیر سید کرامت علی حسین نے علی پورسیداں نارووال ،اسلام آباد میں مولانا گلزار احمد نعیمی،مظفر آباد آزاد کشمیر میں صاحبزادہ حمیدالدین برکتی،میر پور میں پیر سید غلام یسین شاہ ،راولپنڈی میں صاحبزادہ عثمان غنی ، رحیم یار خان میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی ، کراچی میں علامہ خلیل الرحمن چشتی ، مفتی شاہ محمد گردیزی ،سیالکوٹ میں علامہ عبدالجبار ،گوجرانوالہ میں علامہ ندیم احمد نعیمی ،ایبٹ آباد میں ظہور نعیمی،قصور میں علامہ جمشید الرحمن ،مرید کے میں مولانا وقاص عظیم ،شیخوپورہ حاجی اویس قادری ،کامونکی مولانا زاہد ہاشمی،کوئٹہ میں مولاناصدام بزدار،فیصل آباد میں مولانا عبدالرحمن ، مولانا رضوان قادری شکرگڑھ،عبدالجبار ،چنیوٹ میں مولاناثقلین چشتی ،سکھرمیں علامہ غلام ،مریدکے میں علامہ منشاء تابش قصوری نے خطاب کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -