29سال سے حکمرانی کرنیوالے اپنے لئے ہسپتال نہ بنا سکے،شبیر سیال

29سال سے حکمرانی کرنیوالے اپنے لئے ہسپتال نہ بنا سکے،شبیر سیال

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں شبیر سیال، چوہدری وسیم جٹ ،تنویر خان مئیو اورمیاں علی رشید نے کہا ہے کہ تین دفعہ وفاقی اور چھ مرتبہ صوبائی حکومت ملی شریف خاندان کو اور 29سال کسی نہ کسی طرح حکومت میں رہے آپ کبھی موٹر وے ، کبھی میٹرو، کبھی اورنج ٹرین چلا دیتے ہیں لیکن اپنے علاج کے لئے ایک ہسپتال بھی نہیں بنا سکے ، انہوں نے کہا کہ لندن کے ہسپتالوں میں کون سی ایسی سہولتیں موجود ہوتی ہیں جہا ں صر ف اشرافیہ کا علاج ہو سکتا ہے ۔

گر یہ سنجیدگی سے توجہ دیں تو پاکستان کے ہسپتال بھی دنیا کے بہترین ہسپتال بن سکتے ہے اور عوام کو بہترین طبی سہولتیں مل سکتی ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے صفر سے کاروبار شروع کرتے ہیں اور چند سالوں میں اتنی ترقی کرتے ہیں کہ لیا ہوا قرض بھی اتاردیتے ہیں اور اربوں روپوں کے مالک بن جاتے ہے لیکن افسوس کا مقام نواز شریف کے دور حکومت میں قرض پر قرض لیا جا رہا ہے اور نہ کوئی ملکی ادارہ ٹھیک چل رہاہے اور نہ غربت اور بے روزگاری کمی ہو رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1